سوئٹرزلینڈ کی توقعات سے زیادہ بہتر بیروزگاری کی رپورٹ جاری
سوئٹزرلینڈ کی اکتوبر 2022 ء کی بیروزگاری کی رپورٹ (Unemployment report ) جاری کر دی گئی ہے۔ وفاقی محکمہ شماریات (Federal Statistics office ) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران سوئٹزرلینڈ میں بیروزگاری کی شرح 1.9 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینہ کے مطابق 2 فیصد بیروزگاری متوقع تھی ۔
اگر اس رپورٹ کا تقابلہ ستمبر 2022 ء کے ساتھ کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں بیروزگاری کی شرح 1.9 فیصد تھی۔ سوئس حکام کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ بیروز گار افراد کی تعداد کمی کے بعد 89526 ہو گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ستمبر 2022 ء کے دوران بیروزگار افراد کی تعداد 89636 تھی۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر ہےاور اسکے مثبت اثرات سوئس فرانک (CHF ) کی قدر پر مرتب ہوئے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔