سوئٹزرلینڈ : رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی GDP رپورٹ جاری
سوئٹرزلینڈ کی رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی GDP رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ سوئس ادارہ شماریات (SECO) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ کوارٹر کے دوران جی۔ڈی۔پی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ متوقع اضافہ 0.3 فیصد تھا۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ گزشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو دوسرے کوارٹر کے دوران ابتدائی رپورٹ کے مطابق جی۔ ڈی۔پی 0.3 فیصد رہا تھا لیکن نظرثانی حتمی اعداد و شمار 0.1 فیصد رہ گئے تھے۔
سالانہGDP کا تخمینہ 0.5 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال جی۔ڈی۔پی 2.4 فیصد رہا تھا لیکن نظر ثانی کے بعد 2.2 فیصد پر آ گیا تھا۔ اسطرح یہ رپورٹ اگرچہ گذشتہ کوارٹر سے بہتر رہی ہے لیکن موجودہ کوارٹر کی توقعات سے منفی ہے۔ اسکے اثرات سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) اور سوئس فرانک ( CHF) پر ممکنہ طور پر مرتب ہوں گے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔