سیاسی عدم استحکام۔ برطانوی پاؤنڈ (GBP ) کی قدر میں کمی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں ( GBP/USD) آج یورپی سیشن میں سب سے کمزور کرنسی دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین برطانوی پاؤنڈ کی موجودہ کارکردگی کی بناء پر آنیوالے سیشنز کے دوران اسکے 1.1400 کی سطح سے گراوٹ کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

برطانوی سیاسی صورتحال ایک بار پھر عدم استحکام کی طرف جا رہی ہے۔ وزیراعظم رشی سوناک کی کابینہ کے سینیئر رکن گیون ولیمسن نے وزیراعظم کی طرف سے اپنے خلاف حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے الزامات کے بعد استعفی دے دیا ہے جس کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں نو منتخب شدہ وزیراعظم کی سیاسی قابلیت پر سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں کہ رشی سوناک گزشتہ 6 ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے تین وزرائے اعظم کی طرح پارلیمنٹ کا اعتماد تو نہیں کھو رہے ؟۔اس صورتحال کے پیدا ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ گراوٹ کے بعد 1.1450 کی سپورٹ سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین برطانوی پاؤنڈ کے 1.1200 کی سطح تک گرنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button