شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے بعد آسٹریلین ڈالر جارحانہ موڈ اختیار کر گیا۔

آج آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے جائزہ اجلاس کے بعد 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سالانہ شرح سود 2.85 فیصد سے بڑھ کر 3.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق فروری 2023ء کے دوران شرح سود میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات کا جائزہ لے کر شرح سود میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

شرح سود میں اضافے اور دو ماہ کے بعد مزید متوقع اضافے کے پیش نظر آسٹریلوی ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں (AUD/USD) جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے۔ اور 0.6750 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس اعلان سے قبل آسٹریلین ڈالر 0.6700 کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button