عالمی مارکیٹس میں آج کی ٹریڈنگ کا احوال
گلوبل مارکیٹس سمری( تحقیق و تحریر فائنانشل اینالسٹ روبینہ کوثر) آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز یورپیئن مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جرمن ڈیکس کا انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے سے 14614 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ فرینچ سی۔اے۔سی 77 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6562 ، سویڈش اومیکس ایس 35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2075 جبکہ اے ایکس نیدرلینڈ 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 712 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہیں۔ برطانیہ میں آج وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باوجود برطانوی فٹ۔سی کا ہنڈرڈ انڈیکس 93 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7625 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسپینش آئی بیکس 35 کا انڈیکس 20 پوائنٹس کی کمی سے 8724 اور ایس۔ایم۔آئی سوئٹزرلینڈ انڈیکس 21 پوائنٹس کی کمی سے 11529 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ایشیئن مارکیٹ سیشن میں جاپانی نیکائی۔225 کے انڈیکس میں 154 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مارکیٹ 27915 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ دوسری طرف اٹالیئن اسٹاک مارکیٹ فٹ۔سی ایم آئی۔بی میں آج زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسوقت مارکیٹ 324 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24491 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ ہینگ۔سینگ میں 212 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 21082 کی سطح پر بند ہوا ۔ اگر ہم کوسپی کوریا کا جائزہ لیں تو یہاں انڈیکس 26 پوائنٹس کی کمی سے 2658 کی سطح پر بند ہوا جبکہ سینسیکس انڈیا 91 پوائنٹس کی کمی سے 55677 کی سطح پر ٹریڈ کرتی ہوئی ریکارڈ کی گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔