عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایران کے ساتھ مغربی ممالک کی نیوکلیئر ڈیل فائنل ہونے اور عالمی مارکیٹ میں ایرانی خام تیل کی رسد بحال ہونے کی اطلاعات کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امیریکن برینٹ آئل کی قیمت 9 ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 95 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل 6 ڈالرز کمی کے بعد 89 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ امیریکن ہیٹنگ آئل کی سو گیلن کی قیمت 10 ڈالرز کمی کے بعد 97 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح گیسولین اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔