عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قدر میں کمی۔ قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے کم سطح پر آ گئی۔
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی قیمت 87 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ امیریکن برینٹ آئل کی قیمت 93 ڈالرز فی بیرل پر آ گئی ہے۔ امریکی ریاستوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گیسولین کی قیمت 2.85 ڈالرز فی گیلن جبکہ ہیٹنگ آئل اور ڈیزل کی فی سو لٹر قیمت بھی 3 ڈالرز کمی کے بعد 83 ڈالرز ہو گئی ہے۔ گذشتہ دنوں اوپیک کی طرف سے پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل کے اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی رسد میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اسکے علاوہ امریکہ اور یورپی کمیشن کی طرف سے بھی روسی تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے کے منصوبے پرائس کیپ پلان کو عملی طور پر موخر کر دیا گیا ہے جس کے بعد روس نے بھی اوپیک پلس پلیٹ فارم سے آئل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی یہ بھی بڑی وجہ ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔