عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ اوپیک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار بڑھانے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ آج امیریکن برینٹ آئل 6 ڈالرز کمی کے بعد 96 ڈالرز فی بیرل کی قیمت پر آ گیا ہے۔ جبکہ ڈبلیو۔ٹی۔آئل 9 ڈالرز کمی کے بعد 90 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرائن جنگ کے شروع ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو۔ٹی۔آئی آئل کی قیمت پہلی بار 90 ڈالرز کے لیول پر آئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔