عالمی مارکیٹ میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قدر میں اضافہ۔

واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ عالمی مارکیٹ میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ امریکی جی۔ڈی۔پی ڈیٹا کے تشویشناک اعداد و شمار کے جاری کئے جانے کے بعد سے ڈ
امریکی ڈالر مسلسل دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے جبکہ سونا جسے حقیقی زر کہا جاتا ہے مسلسل اپنی کھوئی ہوئی قدر واپس حاصل کر رہا ہے۔ آج سونا 1777 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیم جسے سفید سونے کے ساتھ زیورات میں استعمال کیا جاتا ہے کی قیمت 200 ڈالر اضافے کے ساتھ 2200 ڈالرز فی اونس کے لیول پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔