عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں گراوٹ۔ سنہری دھات 17 سو ڈالر سے نیچے آ گئی۔
امریکی نان فارم پے رول (Non Farm Payrolls) کےاجراء کے بعد عالمی مارکیٹس (Global Markets ) میں سونے (Gold ) کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور سنہری دھات اپنی 1700 ڈالر کی سپورٹ کو توڑ کر 1695 کی سطح پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونے (Gold) میں مسلسل فروخت کا رجحان جاری ہے اور سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو رہے ہیں ۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی بانڈز مارکیٹ کا ڈالر انڈیکس (DXY ) میں اضافہ ہے۔ اسوقت سونا اپنی 4 گھنٹے کی Simple Moving Average سے نیچے آ گیا ہے اور اپنی ٹرینڈ لائن کو چھوڑ چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔