عالمی معاشی پابندیاں: روس کی درآمدات چھ گنا کم ہو گئیں۔ درآمدی بل 6 ارب ڈالر تک آ گیا
ماسکو: عالمی معاشی پابندیوں کے بعد روسی درآمدات کا حجم کئی گنا کم ہو گیا ہے روس وزارت تجارت کے مطابق اپریل اور مئی کی ٹریڈ بل محض 6 ارب ڈالر تک محدود ہو گیا یے۔ واضح رہے کہ معاشی پابندیوں سے پہلے روس ماہانہ 27 ارب ڈالرز کے قریب اشیاء درآمد کرتا تھا ۔ درآمدی بل میں اس کمی کی وجہ سے روسی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق روسی انرجی کی برآمدات مسلسل اضافے کے ساتھ 60 بلیئن ڈالر ماہانہ سے تجاوز کر گئی ہیں روسی تیل اور گیس کے لئے برآمدی آرڈرز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ روسی مرکزی بینک نے بھی ملتے جلتے اعداد و شمار ہی جاری کئے ہیں۔ روسی مرکزی بینک کے مطابق فروری تک روسی امپورٹس 27 بلیئن ڈالرز اور ایکسپورٹس 50 بلیئن ڈالرز کی تھیں اسطرح مثبت سرپلس بیلنس 23 بلیئن ڈالر کا تھا جبکہ اپریل کا درآمدی بل 6 بلیئن ڈالرز جبکہ ایکسپورٹ کی وصولیاں 60 بلیئن ڈالرز کی ہیں۔ اسطرح ایکسپورٹ سرپلس 54 بلیئن ڈالرز تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے روسی معیشت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور روسی کرنسی روبل کی قدر میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔