عراق کا کروڈ آئل کی یومیہ پیداوار بڑھانے کا اعلان

عراق نے کروڈ آئل کی یومیہ پیداوار 1.5 ملیئن بیرل تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عراقی سرکاری ٹیلی ریژن چینل العراقیہ کے مطابق OPEC میں عراقی وفد کے سربراہ محمد سادون نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لئے تیل کی پیداوار ایک ملیئن سے بڑھا کر 1.5 ملیین یومیہ تک بڑھائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اوپیک کی گزشتہ میٹنگ کے دوران پیداوار میں کمی کے بعد سے اوپیک ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات انتہائی سرد مہری کے شکار ہو گئے تھے۔ محمد سادون جو کہ عراق کی حکومتی Oil Marketing کمپنی SOMO کے سربراہ بھی ہیں کی طرف سے یہ اعلان سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی (Energy Minister) شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ عالمی معاشی ماہرین اس توقع کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ سعودی عرب کی طرف سے بھی رواں ماہ کے دوران پیداوار میں اضافہ کئے جانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button