غیر موثر مانیٹری پالیسی کے باوجود آئی۔ایم۔ایف کا بینک آف جاپان کی حمائت کا اعلان
اگرچہ ورلڈ بینک (World Bank ) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF ) کی طرف سے مالیاتی بحران کے باوجود جاپانی مرکزی بینک (Bank Of Japan ) کی غیر موثر مانیٹری پالیسی پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود جاپان میں آجی۔ایم۔ایف کے چیف مشن کے سربراہ سلگاڈو نے مشکل معاشی حالات میں جاپانی مرکزی بینک (Bank Of Japan ) کی بھرپور حمائت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی۔ایم۔ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افراط زر (Inflation) کی وجہ سےبینک کو مختصر مدت کی پالیسیز بنانا ہوں گی اور حاصلات (Gains ) کا ہدف بھی کم رکھنا ہو گا۔ تاہم جاپانی مرکزی بینک کی طرف سے ان تجاویز کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ورلڈ بینک اور آئی۔ایم۔ایف کی طرف سے امریکہ میں ہونیوالے اجلاس کے موقع پر جاپان کی نرم مانیٹری پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔