فاریکس اپڈیٹ: آج دن بھر جاپانی ین سب سے مستحکم اور یورو سب سے کمزور رہا۔ امریکی سیشنز کا آغاز۔

آج عالمی فاریکس مارکیٹ میں یورو ایک بار پھر پیریٹی لیول یعنی ڈالر سے مسابقت کی سطح سے 80 ٹریڈنگ پوائنٹس کی دوری پر ہے یورو آج 1.0080 کی سطح تک کی کم ترین سطح تک ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ یورو کی قدر میں کمی کی سب سے بڑی وجہ شرح سود میں اضافے میں تاخیر ہے۔ آج کی جاپانی کنزیومر پرائس انڈیکس اگرچہ مثبت اعداد و شمار ظاہر نہیں کر رہی تاہم اگر اس کا تقابلہ دیگر ممالک سے کیا جائے تو جاپانی سی۔پی۔آئی بہتر اعداد وشمار ظاہر کررہی ہے اسی وجہ سے آج ین 137 سے واپس 136 پر آیا ہے۔ دیگر کرنسیز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلین ڈالر بھی کل کی قدر سے نیچے ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آج کماڈٹیز مارکیٹ میں سونا تین دن کے بعد 1715 کی سطح پر آگیا ہے۔ جبکہ کروڈ آئل کی قیمت ایک ڈالرکمی کے بعد 96 ڈالر پر آ گیا ہے۔آج عالمی مارکیٹس میں آسٹاکس میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button