فرانس: تجارتی خسارے کے ساتھ ٹریڈ رپورٹ جاری۔
فرانس کی جولائی 2022 ء کی ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ فرانسیسی محکمہ قومی شماریات کی طرف سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق جولائی 2022 ء میں ملکی برآمدات میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد تجارتی خسارہ 14.5 بلیئن یورو تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جون 2022 ء میں تجارتی خسارہ ( Trade Deficit ) 13.1 بلیئن یورو رہا تھا۔ جبکہ جولائی 2022 ء کی تخمینہ رپورٹ میں تجارتی خسارہ 13.6 تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس طرح اس رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ دسمبر 2021 سے لے کر اب تک بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 ء میں برآمدات میں 2.5 فیصد کمی کے علاوہ درآمدات میں 0.5 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے جسکی وجہ سے تجارتی خسارہ گزشتہ 10 ماہ کی ریکارڈ سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔