فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں 75 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کا اعلان
امریکی فیڈرل ریزرو ( Federal Reserve ) نے مرکزی بورڈ کی میٹنگ کے بعد بنیادی شرح سود ( Key Interest rate ) میں 75 بنیادی پوائنٹس ( 0.75 فیصد) اضافے کا اعلان کیا یے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں عالمی معاشی بحران ( Global Financial Crisis ) اور افراط زر ( Inflation ) سے نمٹنے کے لئے فیڈرل ریزرو تین بار شرح سود اور امریکی ڈالر کے Reserve Cut Rate میں اضافہ کر چکا ہے جس سے یورو ( EUR ) سمیت دنیا بھر کی کرنسیز غیر مستحکم ہوئی ہیں۔ حالیہ اضافے کا اعلان فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی ( FOMC ) کی ماہانہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ اس میٹنگ سے پہلے جاری کی جانیوالی پیشگوئیوں میں یہ فیصلہ متوقع تھا اور اسکے اثرات عالمی کرنسیز اور Crypto Currencies پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔