قابل تجدید زرائع سے اس سال ریکارڈ توانائی پیدا ہو رہی ہے۔ جو عالمی معیشت اور ماحول دونوں کے لئے مثبت اشارہ ہے ۔ بین الاقوامی ایجنسی برائے توانائی۔۔۔
واشنگٹن( نیوز رپورٹ) ۔ انٹرنیشنل ایجنسی فار انرجی نے توانائی کے بحران اور قلت پر اہنی رہورٹ میں کہا ہے کہ شمسی توانائی اور ونڈ پاور سمیت دیگر قابل تجدید زرائع سے ماحول دوست بجلی کی پیداوار میں خام مال کی قلت اور قیمتوں میں انتہائی اضافے کے باوجود ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس سال 320 گیگا واٹ صاف ستھرے اور ماحول دوست زرائع سے حاصل ہونے والی بجلی عالمی معیشت اور گلوبل وارمنگ کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے مثبت خبر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے ہائیڈروکاربن میں کمی کی کوششیں مثبت اور حوصلہ افزاء ہیں ۔ قابل تجدید زرائع بین الاقوامی معیشت کا ایک قابل زکر حصہ بن چکے ہیں اور یورپی یونین اگلے دو سال میں اس پیداوار کو ڈبل کرنیکا ارادہ رکھتی ہے، جو نہ صرف توانائی کے عالمی بحران پر قابو پانے میں مددگار ہوگی بلکہ گلوبل وارمنگ اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد دے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 320 گیگا واٹ کی پیداوار جرمنی کی انرجی کی ضروریات کے برابر ہیں لیکن اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابل تجدید زرائع سے پیدا ہونیوالی توانائی میں سے 60 فیصد بجلی شمسی پینلز سے پیدا ہو رہی ہے جبکہ دیگر زرائع سے توانائی کی پیداوار کے مواقع موجود ہیں جن پر مزید توجہ کی ضرورت ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔