مائکرو سوفٹ نے اپنی آن لائن سروسز میں Crypto Mining پر پابندی عائد کر دی

گوگل اور ایمیزون کے بعد مائکروسوفٹ نے بھی اپنی آن لائن سروسز میں Crypto Mining پر بغیر اجازت استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے دنیا بھر میں کرپٹو ریگولیشنز میں ہونیوالی تبدیلیوں اور کرپٹو والٹس پر Anti Money Laundering Regulations کے اطلاق کے بعد کرپٹو ٹرانزیکشنز کے مائکروسوفٹ سروسز کی خرید و فروخت میں یا کسی تھرڈ پارٹی کے ساتھ ڈیل کے لئے استعمال پر بغیر کسی تحریری اجازت استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی یے۔

مائکروسوفٹ کے ترجمان نے اس پابندی کی خلاف ورزیوں پر لئے جانیوالے کسی ایکشن کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ ایسی پابندیوں پہلی بار عائد نہیں کی گئیں بلکہ اس سے قبل گوگل اور ایمیزون نے بھی کرپٹو مائننگ کو اپنی سروسز کے لئے مہلک قرار دے کر پابندی عائد کر دی تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button