ٹرینڈنگ

مزید دو روسی بینکس پر یورپی یونین کی طرف سے پابندیاں عائد

مزید دو روسی بینکس پر یورپی یونین کی طرف سے پابندیاں عائد ۔۔۔ برسلز یورپی وزرائے توانائی کے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد کریڈٹ بینک آف ماسکو اور اگریکلچر بینک آف رشیاء کو یورپی یونین کی طرف سے ترسیل زر کے عالمی نظام سوئفٹ سے نکالنے کی منظوری دی گئی لیکن پولینڈ کی طرف سے روسی تیل پر پابندی کو فوری نافذ کرنے کے مطالبے کو چھ ماہ کے لئے موخر کر دیا گیا۔ یورپی وزرائے توانائی نے چھ ماہ کے اندر تیل و گیس کیلئے روس پر انحصار ختم کرنے کے لئے متبادل سپلائی لائن قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ دوسری طرف روسی وزارت توانائی کے مطابق روس غیر دوستانہ اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جلد ہی ماسکو کی طرف سے یورپی ممالک کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button