ممکنہ تصادم، عالمی مارکیٹس میں منفی رجحان
آج امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے موقع پر چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ ایشیائی مارکیٹس کے بعد یورپیئن اور برطانوی مارکیٹس میں بھی انتہائی محتاط ٹریڈ نظر آ رہی ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار اور ٹریڈرز انتہائی محتاط رویہ اپناتے ہوئے سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔ برطانوی فٹ-سی انتہائی کم والیوم کے ساتھ ابتداء سے 14 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ، جرمن ڈیکس میں 111 پوائنٹس، فرینچ سی۔اے۔سی 95 پوائنٹس اٹالین فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی 257 پوائنٹس، پالش اسٹاک مارکیٹ میں 148 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ یورپی کمیشن کی مشترکہ اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ آج روسی اسٹاکس میں بھی منفی رجحان کے بعد انڈیکس میں 30 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج ایشیئن مارکیٹس میں بھی شدید مندی دیکھی گئی۔ امریکی فیوچر مارکیٹس میں بھی ملا جلا لیکن قدرے منفی ٹرینڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔