موڈیز نے اٹلی کی اکنامک گروتھ مستحکم سے منفی کر دی

برسلز ( نیوز رپورٹ)۔ موڈیز نے اٹلی کی معاشی ترقی کا تخمینہ مستحکم سے منفی کر دیا ہے۔ یہ فورکاسٹ ریٹنگ یورپ میں افراط زر کے انتہائی بلند اعداد و شمار کے سامنے آنے اور توانائی کے بحران کے علاوہ یورو کی مسلسل گرتی ہوئی قدر اور اٹلی میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی یورپی کمیشن کا بنیادی حصہ ہونے کے علاوہ دنیا کی 12 ویں بڑی معاشی طاقت ہے جس کی پالیسیز اور معاشی صورتحال کے یورپی اور عالمی مارکیٹس کے علاوہ یورو انڈیکس پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پچھلے دو عشروں میں پہلی بار ملک کی شرح نمو منفی درجے پر آئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button