میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان۔

ٹوئٹر کے دنیا کے دوسرے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی انتظامی کمپنی میٹا نے اپنے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ملٹی نیشنل سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے یہ اعلان رواں سال کے تیسرے کوارٹر کے دوران مالی خسارے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے کے بارے میں گزشتہ ہفتے سے ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ عالمی معاشی بحران کے بعد افراط زر (Inflation ) کی وجہ سے بڑی کمپنیوں کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک بھی اپنے بیشتر اسٹاف کو انکے عہدوں سے معزول کر چکا ہے۔ جبکہ بھارت میں ٹوئٹر اپنے 90 فیصد ملازمین کو فارغ کر چکا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر اور میٹا کے علاوہ ایمیزون ، ایپل اور مائکرو سوفٹ جیسے بڑے ادارے بھی عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis ) کے بعد انتظامی لاگت میں ہونیوالے اضافے اور ریونیو میں کمی کے باعث اپنے ملازمین کی تعداد میں ڈاؤن سائزنگ کر رہے ہیں۔ رواں سال کے دوران ٹیکنالوجی اسٹاکس کے شیئرز کی قدر میں 10 فیصد ےک کمی واقع ہو چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button