نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن سے سپلائی میں متوقع کمی۔ یورپی یونین نے گیس کی کھپت میں کمی کا ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا

گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے زریعے یورپی یونین کو 20 فیصد کم گیس کی سپلائی کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے گیس ے صنعتی اور گھریلو استعمال میں کمی کا ایمرجنسی پلان تیار کر لیا ہے، جس کا اعلان یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈر لین نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں توانائی کی قلت اور روس کی طرف سے گیس کی سپلائی میں کمی کے پیش نظر یورو کمیشن کے ممبر ممالک نے رضاکارانہ طور پر گیس کی کھپت میں کمی کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایمرجنسی پلان اگست 2022 ء سے مارچ 2023 ء تک نافذ العمل رہے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button