نارڈ اسٹریم 1 سے گیس سپلائی کی بحالی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں تیزی۔
یورپ کو نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن سے گیس کی ترسیل دوبارہ شروع ہونے کے بریک تھرو کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں دوبارہ پیریٹی لیول تک آتے ہوئے یورو کی قدر میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسوقت یورو 1.2025 کی طرف موو کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ روسی گیس پائپ لائن کی سالانہ مرمت کے بعد گیس سپلائی بحال نہ ہونے کی اطلاعات سے یورپی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے تھے اور یورو کی قدر میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ لیکن آج شیڈول کے مطابق بحالی کے بعد یورو ایک بار پھر اپنی قدر بحال کرتے ہوئے مستحکم ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔