نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے زریعے یورپ کو گیس کی سپلائی میں کمی آ سکتی ہے۔ ولادی میر پیوٹن۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جمعرات کو نارڈ اسٹریم 1پائپ لائن کے زریعے یورپ کو گیس کی سپلائی شیڈول کے مطابق بحال تو ہو جائے گی تاہم مرمت کے کام کے لئے ضروری سامان کی مغربی ملکوں کی پابندیوں کے باعث گیس کی سپلائی محدود ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی گیس سپلائی کی کمپنی گیز پروم پائپ لائن کی مرمت سے پہلے ہی سے یورپ کو گیس سپلائی میں کمی لا چکی ہے۔ روسی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ گیس کی سپلائی میں مزید 10 سے 20 فیصد کمی ہو سکتی ہے کیونکہ ایک ٹربائن مرمت کے لئے کینیڈا بھیجی گئی تھی لیکن پابندیوں کی وجہ سے ابھی تک اسکی مرمت تعطل کی شکار ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن کے زریعے یورپ کو سالانہ 5 بلیئن کیوبک میٹر گیس سپلائی کی جاتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button