نیوزی لینڈ: رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں افراط زر میں معمولی اضافہ۔
ولنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے رواں سال کے دوسرے کوارٹر کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق اس کوارٹر کے دوران کیوی معیشت میں 1.7 فیصد افراط زر کا اضافہ ہوا جبکہ 1.5 فیصد متوقع شرح افراط زر تھی۔ ماہانہ ڈیٹا کے مطابق یہ معمولی اضافہ ہے لیکن بینک کی طرف سے جاری کی جانے والی پورے معاشی سال 2021-22 کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے مطابق افراط زر میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ 32 سال کے دوران انفلیشن کی بلند ترین شرح ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال کی رپورٹ میں افراط زر کی شرح 6.9 فیصد رہی تھی۔ اس سال سی۔پی۔آئی رپورٹ جاری کئے جانے سے پہلے سالانہ افراط زر بڑھ کر 7.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اسطرح سی۔پی۔آئی انفلیشن ڈیٹا متوقع شرح سے بڑھ کر ہے۔ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی مینوفیکچرنگ پی۔ایم۔آئی رہورٹ کے اعداد و شمار بھی تشویشناک آئے تھے۔ جس کے بعد ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی طرف سے شرح سود میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔