نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر کا تیسرے کوارٹر کا تخمینہ جاری
ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے سال کے تیسرے کوارٹر میں کیوی ڈالر کی قیمت کی گراوٹ کے حوالے سے پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ بینک کی طرف سے جاری کئے گئے تخمینے میں کیوی ڈالر کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں موجودہ قیمت 0.71 کو Stumbling یعنی غیر مستحکم قرار دیا گیا ہے ۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022 ء کے تیسرے کوارٹر کے دوران نیوزی لینڈ ڈالر 0.67 سے بھی نیچے آ سکتا ہے اور عالمی معاشی دباؤ بالخصوص چینی معیشت کی سست روی کے نیتیجے میں اشیاء کی قیمتوں پر افراط زر کے انتہائی شدید اثرات مرتب یو رہے ہیں جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ ڈالر 2022 ء کے تیسرے کوارٹر اور 2023 ء کے پہلے کوارٹر کے دوران 12 فیصد تک نیچے آ سکتا ہے۔ جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح 2023 ء کے پہلے کوارٹر تک دوہرے ہندسے میں داخل ہونے کی توقع ہو جو کہ دراصل کساد بازاری کا آغاز ہو گا۔ مرکزی بینک کے مطابق اس حوالے سے جلد ہی طویل المیعاد مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔