نیوزی لینڈ کی ٹریڈ رپورٹ جاری، تجارتی خسارے میں اضافہ
نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک ( Reserve Bank Of New Zealand) نے اگست 2022 ء کی تجارتی رپورٹ ( Trade Report ) جاری کر دی ہے۔ جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران جولائی 2022 ء کے مقابلے میں تجارتی خسارے ( Trade deficit ) میں 1041 ملیئن ڈالرز کا شدید اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ تجارتی خسارہ 2447 ملیئن ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ عالمی معاشی بحران ( Global Financial Crisis ) کے باعث نیوزی لینڈ کی برآمدات ( Exports ) 0.87 بلیئن ڈالرز کی کمی کے بعد 5.48 بلیئن ڈالر تک آ گئی ہیں۔ اس طرح برآمدی حجم میں 10 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ درآمدات ( Imports ) اگست 2022 ء کے دوران 0.31 بلیئن ڈالر کے اضافے کے ساتھ 12.28 بلیئن ڈالرز کے حجم تک پہنچ گئی ہیں ۔ جبکہ جولائی 2022 ء میں نیوزی لینڈ کی درآمدات 11.97 بلیئن ڈالرز رہی تھیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔