نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کا نیا درمیانے درجے کا ہدف۔ شیئرز کی قدر میں تیزی

واشنگٹن( نیوز رپورٹ) یوکرائن جنگ کے بعد نیٹ فلیکس کے سبسرائبرز کی تعداد میں 2 ملیئن کی کمی کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قدر پانچ سالوں میں کم ترین سطح پر آ گئی تھی ۔ گزشتہ دنوں میں 2022 ء کے تیسرے کوارٹر کے لئے نیٹ فلیکس کے کمپنی کی طرف سے درمیانے درجے کے اہداف سیٹ کئے گئے ہیں۔ جن میں پیکجز کا نئے سرے سے تعین بھی شامل ہے۔ اسی وجہ سے گزشتہ تین دن سے امیریکن مارکیٹس میں نیٹ فلیکس کے شیئرز کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ نیٹ فلیکس انتظامیہ کی طرف سے شیئر ہولڈرز کے لئے 2.72 ڈالرز فی شیئر کے منافع اور بونس شیئرز کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ آج نیسڈق میں نیٹ فلیکس( NFLX ) کی فی شیئر قدر 201.63 کی سطح پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button