وائٹ ہاؤس: امریکی خسارے میں 383 بلیئن ڈالرز کی کمی کی پیشگوئی جاری
وائٹ ہاؤس نے امریکی فائنانس کے خسارے میں 383 بلیئن ڈالرز کی کمی کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 2022 ء کا خسارہ 1.032 ٹریلین ڈالر تھا جس میں یوکرائن کی امداد کا تخمینہ بھی شامل تھا۔ لیکن گزشتہ روز امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرائن کو جنگی امداد کی مد میں امداد کی ضرورت کم پڑی اور اس کے علاوہ تائیوان کے لئے ہنگامی فنڈز بھی جاری کرنے کی نوبت نہیں آئی اسی وجہ سے 2022 ء کے تیسرے کوارٹر کے لئے خسارے میں کمی کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ 2023 ء کے خسارے کا تخمینہ 1.3 ٹریلیئن ڈالر تھا جس میں یوکرائن کے کئے امداد، چینی معیشت کی سست روی کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے لئے فنڈ اور افراط زر کنٹرول فنڈ کی مد میں 145 بلیئن ڈالر کے اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔