وفاقی کابینہ نے نئے معاشی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد( نیوز رپورٹ) ۔پاکستان کی وفاقی کابینہ نے سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا حجم 9500 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ پنشنز میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دفاع کے لئے 800 ارب روپے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1150 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بجٹ میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔