ٹوئٹر انتظامیہ کا ایلون مسک کی طرف سے ڈیل ختم کرنے پر قانونی چارہ جوئی کرنیکا اعلان۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی طرف سے 44 بلیئن ڈالرز کی ٹوئٹر ڈیل کینسل کئے جانے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنیکا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فروخت کے معاہدے میں یہ شق موجود ہے کہ ڈیل کینسل کرنیکی کی صورت میں ایلون مسک ٹوئٹر انتظامیہ کو ایک بلیئن ڈالر کا زر تلافی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ تاہم ٹوئٹر انتظامیہ امریکی اعلی عدالتوں میں اس حوالے سے کیس فائل کرے گی تا کہ ٹیسلا کے بانی کو معاہدے پر عمل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ٹوئٹر بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ معاہدے ہر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں ایلون مسک کو قانونی طور پر مجبور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈیلویر کورٹ آف چانسری میں درخواست دائر کی جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔