ٹیتھر کی طرف سے 160 ملیئن کے ایتھیریم بلاک چین سٹیبل کوائن منجمد کرنے کا اعلان

سٹیبل کوائن اور ڈیجیٹل کرنسی ٹیتھر نے ایتھیریم کے 160 ملیئن کے اکاونٹ منجمند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایتھر سکین کے مطابق بلاک کئے گئے تینوں اکاونٹس فنڈز کو استعمال یا ٹرانسفر کرنے کے قابل نہیں رہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2017 سے لے کر اب تک ٹیتھر ایتھیریم بلاک چین کے 563 ایڈریس بلیک لسٹ کر چکا ہے۔ ماضی میں ٹیتھر انتظامیہ کہتی رہی ہے کہ وہ باقاعدگی سے مشکوک ٹرانزیکشنز کے حامل اکاونٹس کو بلاک کرنیکی کوشش کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دسمبر کے آخر میں ایک ملیئن کوائنز بلاک کئے گئے تھے۔ جبکہ آج بلاک کئے گئے تینوں ایڈریس سینکڑوں اکاونٹس کے حامل تھے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ٹیتھر ڈیجیٹل کرنسی کے علاوہ بلاک چین بھی ہے جس کو ایتھیریم اور بٹ کوائن دونوں سٹیبل کوائن کے ٹوکن کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button