پابندیوں کے باوجود روس کی چین کے ساتھ تجارت میں 27 فیصد اضافہ

پابندیوں کے باوجود روس کی چین کے ساتھ تجارت میں 27 فیصد اضافہ ۔۔۔ ماسکو( ٹی آر نیوز)۔ مغرب کی طرف سے روس پر عائد کی جانیوالی پابندیوں کا ” عظیم دوست ملک” چین کے ساتھ تجارت پر کوئی اثر نہیں ہوا اور گذشتہ سال کے مقابلے میں 27.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ روسی مرکزی بینک کی سربراہ ایلویرا نبیولا کی طرف سے جاری کردہ سال کے پہلے کوارٹر کی رپورٹ کے مطابق روس کے عظیم دوست ملک چین نے روس پر عائد پابندیوں کو یکسر مسترد کر دیا اور باہمی ٹریڈ میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین روس سے کوئلہ، گیس اور تیل کے علاوہ کئی کمیاب دھاتوں کے علاوہ سی فوڈ اور تانبا درآمد کرتا ہے جبکہ روس چین سے سمارٹ فون، کھلونوں، مشینری کے علاوہ کثیر المقاصد صنعتی اور کمرشل سامان درآمد کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیاں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 146 ارب ڈالرز کی تجارت ہوئی جو کہ پہلے کوارٹر میں دو ممالک کے درمیان ہونے والی سب سے بڑی تجارت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button