پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے مسلسل ہتھیار ڈالتے ہوئے۔ انٹر بینک میں 210 سے تجاوز کر گیا
لاہور( فاریکس اپڈیٹ)۔ امریکی ڈالر پاکستان کے نامساعد معاشی حالات میں روپے کو مسلسل پچھاڑ رہا ہے۔ روپے کی بے قدری کا سلسلہ کہیں بھی تھم نہیں رہا ہے۔ آج 54 پیسے کے اضافے کے ساتھ امریکی ڈالر 210 روپے 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 213 روپے کا ہو گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں ذرمبادلی کے ذخائر انتہائی کم رہ گئے ہیں۔ نہ تو چین سے اڑھائی ارب ڈالر ملے ہیں اور نہ ہی آئی ایم ایف معاہدے کو بحال کر رہا ہے ۔ ایسی معاشی صورتحال سے مارکیٹ میں مسلسل افواہیں پھیل رہی ہیں اور سرمایہ کار بھی بے یقینی کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مہینہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا سب سے مشکل وقت ہے۔ اگر ایک یا دو دن میں کوئی بیل آوٹ پیکیج نہ آئی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔