پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ آج 2 روپے اضافے کے ساتھ انٹربینک میں امریکی ڈالر 218 روپے 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے ساتھ 219 روہے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ پچھلے تین دن میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ روپے سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک کی سنگین معاشی صورتحال، درآمدی آرڈرز کا کلیئر نہ ہونا اور بارشوں کے باعث 30 سال کے عرصے کی بدترین سیلابی صورتحال یہ وہ عوامل ہیں جو کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button