پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ۔

پاکستانی روپے (PKR ) کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری ہے۔ آج بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD ) 3 روپے کم ہو کر انٹربینک میں 234 روپے کی سطح پر جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 235 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 30 روپے اضافے کے بعد 243 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم گزشتہ دو روز کے دوران امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button