پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری۔۔۔ اسلام آباد (نیوز رپورٹ) ۔۔۔ دنیا بھی کی کرنسیز کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی جہاں نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے وہیں پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 1 روپے کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس سے ڈالر کی قیمت 186.87 کی سطح پر آ گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 188 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 195 روپے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ اماراتی درہم اسوقت 51 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button