آسٹریلین ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آسٹریلیا کی ٹریڈ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 ء میں ملکی برآمدات میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ جون 2022 ء کی رپورٹ میں برآمدات میں 5.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس لحاظ سے جاری کئے گئے اعداد و شمار معیشت کے حوالے سے منفی ہیں۔ اسی طرح جولائی 2022 ء کے دوران آسٹریلین درآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگر جون 2022 ء سے تقابلہ کیا جائے تو گزشتہ رپورٹ میں درآمدات میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسی طرح حالیہ رپورٹ میں تجارتی منافع( Trade Surplus ) 8.733 بلیئن آسٹریلین ڈالرز رہا ہے اس سے قبل جاری کی گئی تخمینہ رپورٹ میں ٹریڈ سرپلس 14.5 بلیئن رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ جبکہ جون 2022 ء میں ٹریڈ سرپلس 17.7 بلیئن رہا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔