پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد مثبت سطح پر کاروباری دن کا اختتام
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ ابتداء میں 200 کے قریب پوائنٹس کی تیزی کے بعد مارکیٹ حقیقی والیوم کے بغیر دن بھر مثبت اور منفی زونز میں موو کرتی رہی۔ تاہم اختتام پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 58 پوائنٹس کے معمولی اضافے پے ساتھ 41159 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 9 کروڑ 82 لاکھ شیئرز کے سودے 2 ارب 69 کروڑ روپے میں طے پائے۔ آج کا والیوم لیڈر ایگری ٹیک لمیٹڈ رہا جسکے 2 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ جبکہ 53 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز دوسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔