پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز : انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی( اسٹاک نیوز): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے مارکیٹ نے 43100 کی نفسیاتی حد دوبارہ عبور کر لی ہے۔ اسوقت کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 43217 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ زرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مزاکرات میں ہونیوالی مثبت پیشرفت اور سعودی عرب کی طرف سے 3 ارب ڈالرز کے ریزروز میں ایک سال کی توسیع اور پاکستان کی معاشی مدد کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دوبارہ پیدا ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔