پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 660 پوائنٹس کی کمی۔۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کار روبینہ کوثر)۔۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سے شروع ہونیوالا مندی کا رجحان کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہا۔ ملک میں پائی جانیوالی سیاسی بے یقینی اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں پچھلے ایک مہینے سے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو چکے ہیں اور ٹریڈ والیوم کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔۔ آج مارکیٹ نے 43100 اور 42700 کی نفسیاتی حدیں توڑ دیں اور 42440 کے لیول پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 11 کروڑ نواسی لاکھ چھیاسی ہزار تین سو اکتالیس شیئرز کے سودے تین ارب ستاون کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے میں طے پائے۔ آج کا والیوم لیڈر 99 لاکھ شیئرز کے ساتھ سلک بینک رہا ۔ جبکہ 76 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ دوسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔