آج معاشی افق پر پیش آنے والے کون سے واقعات آپکی ٹریڈ کو متاثر کر سکتے ہیں ؟

آج جمعرات، 10 نومبر 2022ء ہے۔ آج کے دن کے معاشی واقعات کی ابتداء عالمی وقت کے مطابق صبح 12-00 بجے آسٹریلوی مرکزی بینک ( Reserve Bank Of Australia ) کی طرف سے افراط زر ( Inflation) کے تخمینے کےاجراء سے ہو گا۔ اٹلی کی گزشتہ 12 ماہ کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report) کا اجراء صبح 9-00 بجے کیا جائے گا جبکہ اٹلی کے ہی ایک سالہ مدت کے یورو سرمایہ کاری بانڈز صبح 10-10 بجے بذریعہ آن لائن نیلامی کے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ امریکی Core Inflation Report دوپہر 1-30 بجے شائع کی جائے گی

آج کے دن کا اہم ترین معاشی ایونٹ امریکی CPI Report عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1-30 بجے شائع کی جائے گی۔ یہ اہم ترین ڈیٹا ہے جس کے اثرات نہ صرف ڈالر انڈیکس (DXY ) اور امریکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے بلکہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) اور کماڈٹیز اور فاریکس مارکیٹس (FX Markets) پر بھی اسکے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ جبکہ رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو (FED) کے مرکزی بورڈ کے اراکین کی طرف سے تقاریر بھی کی جائیں گی۔ عالمی معاشی دن کا اختتام رات 11-50 بجے کینیڈا کی سوشل فائنانسنگ رپورٹ کے اجراء سے ہو گا۔ اس رپورٹ کا ڈیٹا کینیڈین ڈالر (CAD) کی قدر پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button