کرپٹو اپڈیٹس۔ بلاک۔فائی کا صارفین کو ادائیگی معطل کرنے کا اعلان۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

گزشتہ روز امریکی CPI رپورٹ کے اجراء اور امریکی ڈالر (USD) کی پسپائی کے بعد تیزی کے لہر کے بعد 17 ہزار ڈالرز پر بحال ہونیوالا بٹ کوائن (BTC) 17 ہزار کی سپورٹ پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسوقت بٹ کوائن 17021 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بحالی کی ایک بڑی لہر کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں دوبارہ سست روی کی بڑی وجہ کرپٹو ایکسچینج Block Fi کی طرف سے بائنانس۔ ایف ٹی ایکس کی ڈیل اور FTX کی معاشی صورتحال کے منظر عام پر آنے کے بعد بلاک۔فائی نے اپنے صارفین کے لئے سرمائے کے انخلاء کی ادائیگیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ جس کے بعد کرپٹو کے سرمایہ کاروں میں عدم تحفظ بڑھ گیا ہے۔ تاہم کرپٹو پلیٹ فارم بلاک۔فائی کی انتظامیہ کے مطابق ایف۔ٹی۔ایکس کی برف سے تمام مشکوک معاملات کی وضاحت تک عارضی طور پر ادائیگیاں معطل کی گئی ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد بٹ کوائن کی ٹریڈ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دوسری طرف CPI کے بعد 13 سو ڈالرز فی کوائن کی سطح پر مستحکم ہوتے ہوئے ایتھیریم (ETH) میں بھی Bullish Momentum میں کمہ واقع ہوئی ہے اور ایتھیریم دوبارہ 1237 ڈالر کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔
شدید مالی بحران کے شکار FTX میں بھی معمولی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کے بعد یہ کوائن 3 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ سولانا (Solana ) اپنی گذشتہ روز کی سطح 17 ڈالرز فی کوائن پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ بائنانس کوائن (Binance) بھی CPI ڈیٹا کے اجراء کے بعد کی سطح 303 ڈالر پر ہی جما ہوا نظر آ رہا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے ذکر کریں گے ایولانچے (Avalanche) کا جو کہ موجودہ سیشن کے دوران 2.46 ڈالر اضافے کے بعد 15.3761 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری طرف لائٹ کوائن (LTC) کی قدر میں بحالی کا عمل مسلسل جاری ہے اور یہ Alt Coins میں سے صارفین کی یہ پسندیدہ کرپٹو کرنسی 3 ڈالرز اضافے کے ساتھ دوبارہ 60.75 ڈالرز فی کوائن پر مثبت مومینٹم کے ساتھ Bullish Zone میں آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔