آپ کی ٹریڈ پر اثر انداز ہونیوالے آج کے معاشی واقعات

آج سوموار، 9 جنوری 2023ء ہے۔ نئے کاروباری ہفتے کا پہلا دن۔ معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 آسٹریلیئن Building Permits data کے اجراء کے ساتھ ہوئی۔ جسکے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سے آسٹریلین ڈالر (AUD) کئی ماہ کی بلند ترین سطح 0.7000 کے بالکل قریب مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی وقت توقعات سے مثبت آسٹریلین House Approvals رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ جرمنی کی نومبر 2022ء کی Industrial Production Report کا اجراء 7.00 بجے کیا جائے گا جس کے اعداد و شمار یورو اور Dax30 کی کارکردگی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ فرانس کی نومبر 2022ء کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ کا اجراء 7.45 بجے کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت فرانسیسی برآمدات (Exports) اور درآمدات (Imports) کی رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔ یہ تینوں رپورٹس مجموعی طور پر فرانس کے نومبر 2022ء کے تجارتی منظر نامے کو واضح کر دیں گی اور یورو (EUR) کے علاوہ CAC40 کی ٹریڈ پر اثرات مرتب کریں گی۔

اٹلی کی نومبر 2022ء کی Uneployment Report کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 9.00 بجے کیا جائے گا جبکہ سنگاپور کی Foeign Exchange Reserves کی رپورٹ بھی اسی وقت ریلیز ہو گی۔ یہ دونوں رپورٹس اپنے اپنے ممالک اور خطوں کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کو متاثر کر سکتی ہیں۔ یورپی ایریا کی نومبر 2022ء کی Unemployment رپورٹ 10.00 بجے شائع ہو گی۔ یہ رپورٹ بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جو کہ یورپی سیشنز کے وسط میں جاری ہو گی۔ اور جس کے گہرے اثرات یورو کی قدر پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپی اسٹاکس کی آج کی پرفارمنس کا دارومدار بھی اسی رپورٹ پر ہو گا۔ اس کے بعد 4 اور 20 سالہ مدت کے یورو سرمایہ کاری بانڈز بھی یورپی اور عالمی سرمایہ کاروں کو 10.45 بجے یورپی یونین کی طرف سے بذریعہ آن لائن نیلامی فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ برطانیہ کا دسمبر 2022ء کا BBA Mortgage Survey آج عالمی معیاری وقت کے مطابق 11.00 بجے جاری کیا جائے گا جو کہ برطانوی پاؤنڈز (GBP) کے علاوہ FTSE100 کے انڈیکس کو اتار چڑھاؤ کا شکار کر سکتا ہے۔ کینیڈا کی Building Permits رپورٹ 13.30 بجے جاری کی جائیگی۔ یہ رپورٹ نومبر 2022ء کی ہے اور اس کے اعداد و شمار کینیڈین معاشی اعشاریوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

امریکہ کی دسمبر 2022ء کی Consumer Credit Report کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 20.00 بجے ریلیز کی جائے گی، اس رپورٹ کے اثرات امریکی یا عالمی معاشی اعشاریوں پر براہ راست تو مرتب نہیں ہوں گے۔ تاہم یہ دسمبر 2022ء کی Mortgage Report کی تیاری کو ضرور متاثر کر سکتی ہے۔ جنوبی کوریا کی نومبر 2022ء کی Current Account رپورٹ 23.00 بجے منظر عام پر آئیگی۔ یہ رپورٹ KOSPI اور دیگر کوریائی معاشی اعشاریوں کی اگلے دن یعنی 10 جنوری کی پرفارمنس کو متاثر کر سکتی ہے۔ عالمی دن کی معاشی سرگرمیوں کا اختتام 23.30 بجے جاپان کے اقتصادی مرکز، صوبے اور دارلحکومت ٹوکیو کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) سے ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button