پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان۔ کاروباری دن کا مثبت اختتام
کراچی ( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ آج پاکستان کا سیاسی پارہ ہائی ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ کے آغاز ہیں شدید مندی دیکھی گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 41400 کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔ لیکن آخری ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ کی طرف سے سیاسی مصالحت کی خبروں کے بعد مارکیٹ نے 450 پوائنٹس ریکور کئے اور 300 پوائنٹس مثبت لیول پر آگئی لیکن آخری آدھے گھنٹے کے اتار چڑھاو کی اوسط پر کے ایس ای ہنڈرڈ 52 پوائنٹس کے اوسط اضافے سے انڈیکس 42012 کی سطح پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔