پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان۔ مارکیٹ کا مثبت اختتام

کراچی ( اسٹاک ایکسچینج سمری)۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کی ابتداء میں ہی مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور کے۔ ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کے قریب کمی دیکھی گئی تاہم اسکے بعد مارکیٹ نے کم بیک کیا اور نہ صرف 300 منفی پوائنٹس ریکور کئے بلکہ اختتام تک 262 سے زائد مثبت پوائنٹس بھی حاصل کئے۔ اسطرح کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 262 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41577 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 18 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کے سودے طے پائے۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 88 کروڑ 49 لاکھ روپے رہی۔ اسطرح مارکیٹ میں 675 پوائنٹس کے درمیان ٹریڈنگ ہوئی۔ آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز رہا جبکہ ا کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ دوسرے اور ا کروڑ 16 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button