پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان سے ۔
کراچی( اسٹاک رپورٹر)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔ پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جسکی وجہ سے پچھلے دو ہفتوں میں مارکیٹ میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 131 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39945 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج مارکیٹ نے آغاز میں ہی 40 ہزار کی نفسیاتی سطح توڑ دی یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ مارچ سے لے کر اب تک انڈیکس 8 ہزار پوائنٹس کی گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔