پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام۔ انڈیکس 41735 کی سطح پر آ گیا۔
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر تیزی کا رجحان رہا۔ ایک موقع پر کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 441 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41994 کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم اختتام تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی اتار چڑھاو کے ساتھ 182 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوئی جس کے بعد کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 41735 کے لیول پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 23 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 47 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ آج کے دن کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی پی ایل پراپرٹیز رہا جبکہ 2 کروڑ 82 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ دوسرے اور ا کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے ساتھ یونٹی فوڈز لمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا ۔ آج مارکیٹ میں 441 پوائنٹس کے بیچ میں کاروبار ہوا تاہم اپنے حجم کے اعتبار سے کم والیوم دیکھنے میں آیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔