پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز میں ملا جلا رجحان۔
کراچی( اسٹاک رپورٹر)۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ شیئر بازار میں ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس میں 129 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اسکے بعد مارکیٹ اپنا مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور اسوقت مارکیٹ محض 8 پوائنٹس کے مثبت رجحان پر موجود ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس جو کہ ایک موقع پر 41865 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا اب 41744 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔